LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

لاہور میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk

30 June 2026

صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلدوز حادثے میں اسکول اکیڈمی کے کمرے کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے میں مصروف تھے کہ اچانک کمرے کی پرانی چھت زوردار دھماکے سے نیچے آ گری، جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے وقت کلاس روم میں ایک ٹیچر اور 25 سے زائد بچے موجود تھے جو ملبے کے ڈھیر تلے آ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 14 بچوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 سے 10 بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی معائنے کے مطابق منہدم ہونے والی چھت ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی جو بظاہر کمزور ہو چکی تھی۔ ریسکیو کا امدادی آپریشن تاحال جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ مکمل طور پر ہٹانے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصانات کی حتمی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور بڑی تعداد میں شہریوں اور غمزدہ والدین نے اکیڈمی کا رخ کر لیا۔