LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی فرانس میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا صدر آصف علی زرداری سے وزرائے اعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی کراچی میں اہم ملاقات ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی

Web Desk

1 July 2026

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات سے ہونے والی تیز بارشوں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات نے وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب، ضلع لوئر دیر میں ایک خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے ہاہاکار مچ گئی۔ واقعے کے وقت مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، جن میں سے 15 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور پہاڑی ندی نالوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے 27 مکانات جزوی یا مکمل طور پر متاثر ہوئے، جبکہ 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک اہم پل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے 4 گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں بھی بہہ کر یا ملبے تلے دب کر متاثر ہوئیں۔

ادھر اپر چترال کے علاقوں یارخون اور مستوج میں بھی سیلاب کے باعث رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی امدادی اداروں نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خیمے اور اشیائے خوردونوش سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کر دیا ہے تاکہ ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ لوئر چترال میں شدید سیلاب کے باعث بند ہونے والی دو اہم رابطہ سڑکوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے صاف کر کے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں کی صورتحال پر بھی کنٹرول روم سے مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے عوام کو سخت ہدایت کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے اور غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔