LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا

Web Desk

24 June 2026

خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال 2026-27 کے لیے صوبے کا سالانہ بجٹ کثرتِ رائے سے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 66 مطالباتِ زر کی منظوری دی گئی، جن کے لیے صوبائی وزیرِ قانون و خزانہ آفتاب عالم اور دیگر متعلقہ وزراء نے ایوان میں الگ الگ تحاریک پیش کیں۔ وزیرِ قانون و خزانہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں ترمیم کی تحریک بھی پیش کی، جس پر اسپیکر نے ایوان سے رائے شماری کرائی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی کٹوتی کی تحاریک کو اسپیکر نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نمٹا دیا۔

صوبائی اسمبلی نے ان 66 مطالباتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 170 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق، صوبائی اسمبلی کے اپنے اخراجات کے لیے 62 کروڑ 79 لاکھ روپے جبکہ محکمہ خزانہ کے لیے 14 ارب 73 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ امن و امان اور سیکیورٹی کے شعبے میں محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد اور پولیس کے بجٹ کے لیے ایک کھرب 38 ارب روپے کی بھاری رقم منظور کی گئی ہے۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بجٹ میں خاصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے تحت محکمہ صحت کے لیے 2 کھرب 62 ارب 62 کروڑ روپے، اعلیٰ تعلیم (ہائر ایجوکیشن) کے لیے 52 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے، جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 21 ارب 13 کروڑ 66 لاکھ روپے کے فنڈز پاس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اہم محکموں میں مواصلات و تعمیرات کے لیے 7 ارب 77 کروڑ، آبپاشی کے لیے 11 ارب 27 کروڑ، معدنی ترقی کے لیے 2 ارب 27 کروڑ اور بہبودِ آبادی کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ اس حتمی منظوری کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں مالی سال 2026-27 کے لیے صوبائی اخراجات کی قانونی و آئینی توثیق کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے