ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف
Web Desk
4 July 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ نازک عالمی و علاقائی حالات میں انتہائی دانشمندانہ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے خطے کو ایک بہت بڑی جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام میں ایک نیا اتحاد سامنے آ رہا ہے اور ایران جنگ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے سٹریٹجک کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک نے ایسے اہم معرکے سر کیے ہیں جن کی مثال پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، اور آنے والے برسوں میں ان کامیابیوں کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
خواجہ آصف نے ملک کے موجودہ نظامِ تعلیم پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کا مقصد صرف ایک کاغذی ڈگری حاصل کرنا رہ گیا ہے، جبکہ حقیقی علم صرف ڈگری لینے سے حاصل نہیں ہوتا۔ تعلیم کا اصل اور حقیقی مقصد انسان کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت ہے تاکہ وہ معاشرے کا ایک کارآمد حصہ بن سکے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو محض ڈگریوں کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کردار سازی پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ کبھی معاشی یا اخلاقی طور پر دیوالیہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ علم، تحقیق اور معیاری تعلیم ہی کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی اصل بنیاد ہیں۔
وزیرِ دفاع نے ملک میں تعلیمی معیار کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موجودہ نظامِ تعلیم مطلوبہ عالمی معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نصاب، تدریسی نظام اور تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط ریاست بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026