LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

کراچی میں دن دہاڑے درختوں کا قتل عام، ہزاروں کاٹ ڈالے

Web Desk

1 July 2026

روشنیوں کا شہر کراچی، جو پہلے ہی فضائی آلودگی اور شدید گرمی جیسے ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے، وہاں اب دن دیہاڑے ہرے بھرے اور قد آور درختوں کا قتل عام جاری ہے۔ شہر کو سرسبز بنانے کے دعوؤں کے برعکس، کراچی کا تیزی سے آباد ہونے والا علاقہ ‘سرجانی ٹاؤن’ اس وقت بدترین ماحولیاتی دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

سرجانی ٹاؤن، جو کراچی کے ان چند علاقوں میں شمار ہوتا ہے جو قدرتی طور پر سرسبز و شاداب تھے، وہاں اب لکڑی چور مافیا کی جانب سے دن کے اجالے میں تن آور درختوں کو بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے۔ حیرت انگیز اور افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ سارا کھیل جس علاقے میں کھیلا جا رہا ہے، اس کے بالکل قریب پولیس تھانہ اور بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر قائم ہیں۔ اس کے باوجود متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبینہ طور پر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف شہری اور حکومتی ادارے ہر سال موسمِ بہار میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگاتے ہیں، وہیں سرجانی ٹاؤن میں بالکل الٹ کام ہو رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق  یہاں اب تک تقریباً دو سے ڈھائی ہزار (2500) تن آور اور پرانے درخت کاٹ دیے گئے ہیں۔ علاقے میں جابجا موجود درختوں کے کٹے ہوئے تنے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہاں مافیا کو قانون کا کوئی خوف نہیں۔  شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹمبر مافیا کی جانب سے ان ہرے بھرے درختوں کو کاٹ کر ان کی قیمتی لکڑی کو مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچ کر لاکھوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت، محکمہ ماحولیات اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرجانی ٹاؤن سے ہزاروں درخت کاٹے جانے کا فوری اور سخت نوٹس لے کر ذمہ دار مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والے کالی بھیڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اس قتل عام کو نہ روکا گیا تو کراچی کا یہ سرسبز علاقہ بہت جلد ریگستان کا منظر پیش کرنے لگے گا۔