LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار

کراچی میں ایک اور بچہ ایچ آئی وی کا شکار

Web Desk

1 July 2026

کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن میں صحت عامہ کے حوالے سے تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں ایک اور 3 سالہ معصوم رہائشی بچے میں مہلک وائرس ایچ آئی وی (HIV) کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق، متاثرہ بچے کی حالت غیر ہونے پر اس کا تین مختلف کٹس کے ذریعے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا گیا، اور بدقسمتی سے تینوں بار ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت (Positive) آئی۔

متاثرہ بچے کے والدین نے میڈیا کو مروجہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کے بچے کا علاج ‘ولیکا اسپتال’ میں ہوا تھا، جہاں اسے مبینہ طور پر انجکشن یا ڈرپ لگائی گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے علاج کے بعد سے ہی بچے کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی اور جب شک پڑنے پر اس کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آیا۔ والدین نے حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حالیہ کیس کے بعد اس مخصوص علاقے میں اب تک ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد ریکارڈ 107 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اورنگی ٹاؤن کے قریبی علاقے ‘ضیاء کالونی’ میں اس موذی مرض کے باعث جان کی بازی ہارنے والے معصوم بچوں کی اموات کی تعداد بھی 9 ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں اور طبی ماہرین نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے اور عطائی ڈاکٹروں یا غیر معیاری سرنجوں کے استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔