LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
رواں سال خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال کی پاکستان میں پہلی باضابطہ رونمائی، اسلام آباد میں شاندار تقریب مستحق و نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری بجٹ 27-2026 کی تیاریاں: آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات مکمل، 15,262 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ہدف مقرر پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان امریکہ ایران کیخلاف جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہا ہے، ایرانی مشن امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ تیزی سے ختم کرنے کا اعلان ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ

کراچی میں قیامت خیزگرمی، مختلف علاقوں میں 8افرادجاں بحق

Web Desk

4 May 2026

کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں 8افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق منگھوپیر صائمہ عربین ولاز کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، اسی طرح گلشن حدید النور ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔۔

ڈیفنس فیز 8 خیابان ثاقب سے نامعلوم شخص کی شخص کی لاش ملی جبکہ کلفٹن بوٹ بیسن سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر پل کے نیچے سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا، اس کے علاوہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب بھی ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی اسکیم 33 سے تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ بلدیہ اسپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 55 سالہ عبد الودود کے نام سے ہوئی۔چھیپا حکام کے مطابق  تمام افراد گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوانات