کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال
Web Desk
30 June 2026
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔
رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹیوشن سینٹر کسی بھی سرکاری ادارے یا محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا بلکہ ایک نجی رہائشی گھر میں غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نجی طور پر اپنے ہی رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کے بچوں کو وہاں ٹیوشن پڑھاتی تھیں، اور حادثے کے وقت سینٹر میں 25 سے 30 بچے زیرِ تعلیم تھے۔
سی ای او (CEO) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور طارق محمود نے اس حوالے سے واضح کیا کہ گھروں میں قائم ایسے نجی ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا کوئی باقاعدہ قانونی نظام موجود نہیں ہے، اور نہ ہی رہائشی گھروں میں چلنے والے یہ سینٹرز محکمہ تعلیم کے دائرۂ رجسٹریشن یا دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق، اب ضلعی انتظامیہ اس المناک واقعے کی روشنی میں رہائشی علاقوں میں قائم ایسے سینٹرز کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ حفاظتی اقدامات کا تعین کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی
20 August 2026
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026