LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

عدالت نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Web Desk

4 May 2026

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں سی ڈی اے (CDA) کے 8 مارچ 2023 کے لیز منسوخی کے آرڈر کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے بی این پی لمیٹڈ کی ایگزیکیوشن پٹیشن خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ مالیاتی شرائط، بالخصوص 2022 کی قسط کے 2.916 ارب روپے جمع کرانے میں ناکام رہی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پٹیشنر نے سپریم کورٹ کے دیے گئے ‘لائف لائن’ موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا، اس لیے سی ڈی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے انویسٹرز (تیسرے فریق) کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔