LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق

ریڈ زون کی بندش: اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی، ججز اور عدالتی عملے کو ‘ورک فرام ہوم’ کی ہدایت،

Web Desk

23 June 2026

وفاقی دارالحکومت میں اہم غیر ملکی وفد (ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطحی وفد) کی آمد اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث ریڈ زون کی بندش کے پیشِ نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کو آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی باقاعدہ منظوری کے بعد رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے اس ہنگامی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور راستوں کی بندش کے باعث ہائیکورٹ کی آج کی تمام کاز لسٹ (کیسز کی فہرست) منسوخ کر دی گئی ہے اور آج عدالتِ عالیہ میں کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہو گی۔سائلین، معزز وکلاء اور عدالتی عملے کو ہائیکورٹ پہنچنے میں درپیش شدید مشکلات اور نقل و حرکت میں رکاوٹوں کے پیشِ نظر تمام افسران اور اہلکاروں کو گھر سے کام (Work from Home) کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے تمام افسران اور ملازمین متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اسلام آباد (اسٹیشن) نہیں چھوڑیں گے اور ہائی الرٹ رہیں گے۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن صرف ہائیکورٹ کے لیے ہے، جبکہ اسلام آباد کی تمام ضلعی عدالتیں (District Courts) اپنے معمول کے مطابق کھلی ہوں گی اور وہاں عدالتی امور مروجہ طریقہ کار کے تحت انجام دیے جائیں گے