LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

1 July 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بہترین وژن کے باعث ہی چینی عوام نے بے مثال ترقی اور خوشحالی حاصل کی ہے، جبکہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی قیادت نے اپنی مؤثر اور طویل المیعاد معاشی پالیسیوں کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ وقت میں لاکھوں افراد کو غربت کی دلدل سے باہر نکالا، جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کسی وقتی مفاد کی محتاج نہیں بلکہ یہ نسلوں پر محیط ہے۔ انہوں نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک دونوں دوست ممالک کے درمیان ترقی، صنعتی تعاون اور خوشحالی کا ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، اور اب ‘سی پیک فیز ٹو’ کے آغاز سے پاکستان اقتصادی ترقی کے مزید نئے اور جدید مراحل طے کر رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور ثالثی کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک نے مل کر خطے سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے مسلسل مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔