او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس، اسحاق ڈار کی زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ
Web Desk
1 July 2026
پاکستان میں خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9ویں وزارتی کانفرنس کے باوقار انعقاد کے لیے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان رواں ماہ 12 اور 13 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں اس اہم بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران کانفرنس کے بنیادی ایجنڈے، آنے والے معزز مہمانوں کے پروٹوکول، فول پروف سکیورٹی انتظامات اور دیگر تزویراتی امور کو تفصیلی طور پر زیرِ غور لایا گیا۔
اجلاس میں لاجسٹکس، ملکی و بین الاقوامی میڈیا کوریج، ہالز کی تیاری اور مختلف وزارتوں کے مابین رابطہ کاری (Inter-Ministerial Coordination) سمیت تمام تنظیمی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرا اور مندوبین کی آمد کو یادگار بنانے اور کانفرنس کو سو فیصد کامیاب کرنے کے لیے مختلف ٹھوس اقدامات کی منظوری بھی دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کانفرنس کے حوالے سے وزارتِ انسانی حقوق (Ministry of Human Rights) کی جانب سے اب تک کی جانے والی پیش رفت اور انتھک کوششوں کو کو سراہا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو سخت ہدایت جاری کی کہ وہ کانفرنس کے پرامن اور شاندار انعقاد کے لیے آپس میں قریبی اور مؤثر رابطہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026