ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
Web Desk
23 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی اور تاریخی مفاہمت کے فوراً بعد، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک انتہائی اہم اور تزویراتی نوعیت کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ حالیہ علاقائی کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے بعد ایرانی صدر کا یہ کسی بھی بیرونی ملک کا پہلا باضابطہ دورہ ہے، جس کی بدولت عالمی سفارتی حلقوں کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا، جہاں ریاست کے روایتی اور پرتپاک پروٹوکول کے تحت صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خود ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔استقبالیہ لائن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کے وزراء اور اعلیٰ عسکری و سول حکام موجود تھے۔ معزز مہمان کی آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر (JF-17 Thunder) جنگی طیاروں نے انہیں فضاء میں خوش آمدید کہا اور معزز مہمان کو 21 توپوں کی روایتی و تاریخی سلامی بھی پیش کی گئی۔
ایرانی صدر جس خصوصی طیارے پر پاکستان تشریف لائے ہیں، اس کا نام ایران کے علاقے ‘میناب’ میں ایک اسکول پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد اور نام پر رکھا گیا ہےایرانی صدر کے ہمراہ تہران سے ایک انتہائی اہم اور بااختیار وفد پاکستان پہنچا ہے، جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایران کے دیگر سینئر کابینہ اراکین اور تزویراتی حکام شامل ہیں۔
ایران کے نیم سرکاری میڈیا ادارے “تسنیم” کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے تہران سے روانگی سے قبل پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کو زبردست الفاظ میں سراہا تھا۔ اس ایک روزہ دورے کے بنیادی ترین ایجنڈے دورے کا ایک بڑا مقصد پاکستان کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے (60 روزہ روڈ میپ) پر عملدرآمد کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شقوں پر بین الاقوامی قوانین اور ایران کے جائز حقوق کے مطابق عمل ہو۔ ایرانی صدر کا ماننا ہے کہ اس معاہدے پر عملدرآمد سے اسلامی ممالک کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور فوجی جارحیت کے اس نازک دور میں خطے کو زیادہ سے زیادہ پائیدار استحکام فراہم کیا جا سکتا ہے۔دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں تجارت، معیشت، ثقافت، سلامتی، مشترکہ ملکی دفاع اور وسیع تر علاقائی امن و استحکام میں دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
23 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا
23 June 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
23 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم
23 June 2026
لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع
23 June 2026
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد
23 June 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری
23 June 2026
بانی کے خلاف پاکستان کا مہنگا ترین سائفر کیس چلایا گیا جو جھوٹا ثابت ہوا,علیمہ خان
23 June 2026