LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز

مذاکرات میں پیش رفت کا دارومدارامریکی رویے پر ہے، ثالث پاکستان ہی رہے گا، ایرانی سفیر

Web Desk

3 May 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہاہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا ہے، مذاکرات میں پیشرفت کا دارومدار امریکی رویے پر ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیرکاکہنا تھا مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے، امریکا کا رویہ غیرمستحکم ہے، ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے، امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کرکے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ جاری ہے، پاکستان خطے میں تجارتی راستوں کے تنوع اور ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔