امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کی کاپی قومی اسمبلی میں پیش
Web Desk
24 June 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) کی کاپی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس اہم ترین سفارتی معاہدے کو باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں طے پانے والی اس مفاہمتی یادداشت پر 19 جون کو دستخط کیے گئے تھے، جسے اب قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کو خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک بڑا بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے متن کے مطابق، ایران اور امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تمام جنگی اور معاندانہ کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔ معاہدے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران مستقبل میں ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی نئی جنگ، فوجی کارروائی، یا جارحانہ حکمتِ عملی سے مکمل گریز کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سطح پر کشیدگی میں واضح کمی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026