LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کا جیل سے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو خط؛ آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

Web Desk

2 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل میں قید قیادت نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے، جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور جیل میں اسیر دیگر رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے بھجوائے گئے اس مشترکہ خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی ٹی آئی کو بطور جماعت انتخابی عمل سے باہر نہیں رہنا چاہیے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسیر قیادت نے اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو لازمی طور پر انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، اور پارٹی کو فوری طور پر ان تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرست شائع کرنی چاہیے جنہیں تحریک انصاف کی باقاعدہ حمایت حاصل ہوگی۔