پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر حافظ نعیم کا ردعمل، ملک گیر احتجاج کا اعلان
Web Desk
4 July 2026
امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کے مطابق پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں مقرر کی جانی چاہئیں، جبکہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں محض 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نہ صرف شرمناک بلکہ عوام دشمن قرار دیا اور کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کر کے عوام کے حق پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکمرانوں کی نااہلی اور عیاشیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی کے نام پر غریب اور متوسط طبقے سے زبردستی “بھتہ ٹیکس” وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب یہ ظالمانہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکلنا ہوگا، جس کے لیے جماعتِ اسلامی اگلے 2 روز میں ملک گیر احتجاج کی کال دے گی۔
متعلقہ عنوانات
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی چوری ادویات گودام سے برآمد، 4 افسران و اہلکار معطل
16 August 2026
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست
16 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026