LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی شرمناک اور عوام دشمن ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

Web Desk

4 July 2026

لاہور: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں محض 1 روپے 97 پیسے کی معمولی کمی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے افسوسناک، شرمناک اور عوام دشمن قرار دے دیا ہے۔

اپنے ایک سخت ردعمل میں امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آ چکی ہیں، لہٰذا پاکستان میں بھی قیمتیں اسی تناسب سے مقرر کی جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی نہ کرکے براہِ راست عوام کے حق پر ڈاکہ مار رہی ہے، اور یہ سب حکمرانوں کی نااہلی اور عیاشیوں کا نتیجہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے وفاق کے ٹیکس نظام پر وار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘لیوی’ کے نام پر غریب اور مڈل کلاس عوام سے زبردستی “بھتہ ٹیکس” وصول کیا جا رہا ہے، جسے اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اس ناانصافی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا حتمی اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کا یہ ظلم مزید نہیں چلنے دیا جائے گا۔