LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا

پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

Web Desk

2 July 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کا اصل فائدہ براہِ راست عوام تک منتقل کیا جائے اور ملک میں پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح پر واپس آ چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستان میں عوام کو اب بھی انتہائی مہنگا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، اس لیے اسے فی الفور مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں مزید مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرائے، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر تمام ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں بھی فوری طور پر 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائیں تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔