LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ: عالمی ادارۂ صحت فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم آبنائے ہرمز کے اطراف اب بھی جھڑپیں، جنگ ختم ہونی چاہئے: ایران، عراق اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایرانی حملے، بحرین کا سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایران کا امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم

حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز

Web Desk

28 June 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین (MWM) علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر آزاد کشمیر کے حالیہ معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے مسئلے کو بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش یہی ہے کہ آزاد کشمیر کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس نکتے پر متفق ہیں کہ امن کو ہر صورت موقع دیا جانا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے حوالے سے تمام تر بات چیت پاکستان کے آئینی اور قانونی فریم ورک کے اندر رہ کر ہی کی جائے گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس حساس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ہم ان کے مسائل اور حالات سے کسی صورت لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔