LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں آج تقریب ہوگی، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے

Web Desk

9 May 2026


معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر آج صبح 8 بج کر 40 منٹ پر جی ایچ کیو (GHQ) راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تاریخی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔

عسکری ذرائع کے مطابق، تقریب میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کے ہمراہ یادگارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

  • سلامی: مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے شہدا اور غازیوں کو سلامی پیش کریں گے۔

  • خطاب: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے، جس میں معرکہ حق کی اہمیت اور دفاعِ وطن پر روشنی ڈالی جائے گی۔

  • تجدیدِ عہد: یہ دن اس عزم کی تجدید کے طور پر منایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب انتہائی سختی اور منہ توڑ طریقے سے دیا جائے گا۔

یومِ معرکہ حق کی یہ تقریب جہاں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی علامت ہے، وہیں یہ پوری قوم کے لیے اتحاد اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا پیغام بھی ہے۔