LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز

اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز حاصل

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ اور اہم سماجی مسائل پر مؤثر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ اس باوقار اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز عالمی اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے فضا علی کی سماجی خدمات، بالخصوص خواتین کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں مثبت شعور بیدار کرنے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے یہ اہم اعزاز وصول کرنے کے بعد فضا علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میری ذاتی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا بھر کی اس ہر خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، ایک بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عالمی اعزاز کو پاکستان کی غیور خواتین کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سماجی برائیوں، ناانصافیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز اسی طرح بلند کرتی رہیں گی۔