LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: ایرانی عدلیہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل، حکومت سے آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے

ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری

Web Desk

3 July 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک نجی پیٹرولیم کمپنی کے خلاف اربوں روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات میں انتہائی اہم پیش رفت کرتے ہوئے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی بھاری رقم کامیابی سے ریکور کر لی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی پیٹرولیم کمپنی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، جبکہ تفتیش کے دائرہ کار میں مذکورہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی دیگر کئی ٹیکس چوریوں کے سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ نجی کمپنی کی جانب سے اب تک ادا کی گئی اس خطیر رقم میں سابقہ واجب الادا ڈیوٹی اور ٹیکسز کی رقم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں درج اس ہائی پروفائل مقدمے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اس ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں ملوث مختلف سرکاری و نجی اداروں کے کردار سے متعلق بھی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملزم کمپنی کے خلاف یہ مقدمہ کسٹمز ایکٹ، تعزیراتِ پاکستان اور انسدادِ بدعنوانی (اینٹی کرپشن) کے قوانین کے تحت درج کیا گیا ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔