LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ, پیدائشی شہریت کا حق برقرار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی حکم نامہ مسترد شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب، ایران کا پاکستان کو خصوصی دعوت نامہ بلوچستان میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا لاہور کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ہلاکتیں؛ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ گرمی، فلیش فلڈ اور سیلاب کی پیشگوئی مولانا فضل الرحمان کی آزاد کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش امریکی وفد کی قطری حکام سے اہم ملاقاتیں، ایران سے براہِ راست مذاکرات کا امکان مسترد برطانیہ کا دفاعی بجٹ 2029 تک 80 ارب پاؤنڈ سالانہ کرنے کا اعلان لاہور میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ گلگت میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے چھموگڑھ نالے میں طغیانی، درجنوں افراد پھنس گئے حکومت نے کبھی پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا، علیمہ خان کے دعوے غلط ہیں: طلال چودھری بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال عالمی دریائی معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بہت بھاری ہو سکتی ہے: اسحاق ڈار

پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ

Web Desk

30 June 2026

سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے بھارت کے جارحانہ رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے اور بھارت دریائے سندھ کے نظام کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر ناانصافی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ اس اہم موضوع پر ہونے والے سیمینار میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کیں، یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پبلکلی یہ بھی کہا تھا کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی پاکستان نہیں جانے دیا جائے گا۔

چینی ماہر نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت بھی ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی بھی ملک کا پانی روکنے کی دھمکی دینا سراسر انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے بھارت کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “دوسروں کے ساتھ وہ سلوک نہ کیا جائے جو کوئی اپنے لیے پسند نہیں کرتا۔”

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے مزید زور دیا کہ دریائے سندھ کے پورے نظام سے متعلق بھارت کا موجودہ طرزِ عمل اور یکطرفہ اقدامات انصاف کے تمام بنیادی تقاضوں کے منافی ہیں، لہٰذا اس سنگین معاملے کو محض دوطرفہ تنازع کے طور پر دیکھنے کے بجائے انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی قانون (International Law) کے وسیع تر تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔