LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Web Desk

28 June 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک بھر میں آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر اور اس کے بعد متوقع پری مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں موجود گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس غیر معمولی موسمی صورتحال کی وجہ سے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دریاؤں اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (GLOF)، اچانک سیلاب (Flash Floods) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ این ڈی ایم اے نے خاص طور پر ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات جیسے حساس اور خطروں سے دوچار علاقوں کے مقامی رہائشیوں، وہاں موجود سیاحوں اور مسافروں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔