قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
Web Desk
7 May 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور افواجِ پاکستان کے افسروں و جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری افواج نے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معرکے کے دوران بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ فعال سفارتکاری کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026