LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: وفاقى وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو تباہ کرنے کی بھارتی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ایک ہو کر فیصلہ کن جنگ لڑی جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پوری قوم اور تمام اداروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں الزام عائد کیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے براہِ راست بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عبرتناک شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب افغانستان بھی بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے پاکستانی دھرتی پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں امن کی فضا قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ آزاد کشمیر میں چند ایسے عناصر کارفرما ہیں جو بھارت کے ایما پر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ عروج پر ہے اور وہاں کی حقیقی حریت قیادت جیلوں میں سختیاں جھیل رہی ہے، جس کے باوجود دشمن کی کسی بھی سازش کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔