سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
Web Desk
2 May 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر صوبے کے مختلف شہروں میں 214 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے نتیجے میں 21 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال اور بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں کی گئیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد پیر شمس کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلوچ لبریشن آرمی (BLA) سے منسلک عبداللطیف کو بارودی مواد سمیت پکڑا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026