LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات

Web Desk

3 July 2026

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سول و ملٹری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ، وزیر دفاع سید مجید ابن رضا اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران ایران کی مرحوم قیادت کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، امام خمینی حسینیہ سنٹر میں دنیا بھر سے آئے ہوئے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو مرحوم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں عام تعطیل اور ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔