LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

مریم نواز کی سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، امدادی چیکس دیئے

Web Desk

3 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرہ والدین، خصوصاً اپنے جگر گوشوں کو کھو دینے والی سوگوار ماؤں سے انفرادی طور پر ملاقات کی۔ انہوں نے دکھی ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ “اس وقت میرے پاس الفاظ کم ہیں، کیونکہ یہ غم بہت بڑا ہے”۔ انہوں نے دکھی خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب انہیں آزمائش کے اس دور میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مریم نواز شریف نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے ورثاء کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کے چیکس بھی تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کو ہسپتالوں میں بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ننھے پھولوں کا اس طرح اچانک بچھڑ جانا ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے، اور سچ یہ ہے کہ ان دکھی ماؤں کے بہتے آنسوؤں کا مداوا کوئی بھی رقم نہیں کر سکتی، تاہم حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے ان متاثرہ خاندانوں کا ہاتھ تھامے اور وہ اس مقصد کے لیے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔