LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی

Web Desk

24 June 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ ملک کا اگلا بجٹ موجودہ شہباز شریف حکومت پیش نہیں کر سکے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ کثرتِ رائے سے منظور ہونے کے بعد ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی سیاسی نظام پر کڑی تنقید کی۔ اپنے صوبائی بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت اینٹوں اور سیمنٹ کے بجائے براہِ راست انسانوں پر فنڈز خرچ کر رہی ہے، جس کی بدولت آئندہ سال ہمارا ‘تھرو فارورڈ’ کم سے کم ہو جائے گا اور رواں سال کے دوران صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں واضح اور بہترین تبدیلی نظر آئے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے غریب اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک بڑے فلاحی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے بی آر ٹی (BRT) پشاور میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ایک خصوصی ‘بزرگ کارڈ’ متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقام کمراٹ کی مین روڈ کو رواں سال ہی مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، جبکہ صوبائی حکومت نے پشاور اور ہزارہ ڈویژن کی یکساں ترقی کے لیے دونوں خطوں کو 200، 200 ارب روپے کے بھاری فنڈز فراہم کیے ہیں تاکہ صوبے بھر میں خوشحالی کا عمل تیز ہو سکے