LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

کیمبرج کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اے لیول ریاضی کا پیپرآؤٹ ہونے کی تصدیق

Web Desk

30 April 2026

کیمبرج  انٹرنیشنل نے اے لیول ریاضی کے امتحانی پرچے کے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  افریقا، یورپ، مشرق وسطیٰ ، پاکستان اور جنوبی ایشیاکے دیگرممالک میں لیاگیا  اے لیول ریاضی کا پیپرامتحان سے قبل ضوابط کے خلاف شیئر کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ادارہ ایسے واقعات کی فوری اور مکمل تحقیقات کرتا ہے اور اس وقت لیک کی نوعیت اور حد کا تعین کیا جا رہا ہے، جب کہ آئندہ کے اقدامات طے کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ کیمبرج 7 مئی 2026 کو مزید پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔

کیمبرج کا کہنا ہےکہ اس کی اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہےکہ اس واقعے سے طلبا کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور امتحانات کی شفافیت  اور سالمیت برقرار  رکھی جائے۔

طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ امتحانات کی تیاری جاری رکھیں اور شیڈول کے مطابق شرکت کریں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ آئندہ کے اقدامات سے متعلق فیصلے سینئر  اور تجربہ کار ماہرین کریں گے  تاکہ دیے جانے والے گریڈز کی ساکھ برقرار رہے اور جامعات و دیگر ادارے ان پر اعتماد کرسکیں۔

کیمبرج نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امتحانی نظام کی سالمیت متاثر ہونا ایک نایاب واقعہ ہے، تاہم جہاں بدعنوانی کے شواہد ملتے ہیں وہاں متعلقہ امتحانی مراکز اور طلبا کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اے لیول ریاضی کا پرچہ بدھ کوامتحان سے تقریباً 6 گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔