“پاکستان کی قیادت پر فخر ہے”: بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
Web Desk
8 April 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے دانشمندی اور عزم کے ساتھ عالمی امن کے لیے ایک ناگزیر قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکہ کی قیادت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے تہہ دل سے معترف ہیں کہ انہوں نے تباہی کے راستے کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا اور دنیا کو کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹانے میں مدد دی۔
چیئرمین پی پی پی نے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، جن کے نتیجے میں سفارت کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی خطے کے لیے سکون کا سانس لینے اور بحالی کی جانب بڑھنے کا ایک سنہرا موقع ثابت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ یہ پیش رفت محض ایک عارضی وقفہ نہ ہو بلکہ ایک ایسے پائیدار امن کا نقطہ آغاز بنے جو خطے میں استحکام، باہمی تعاون اور عالمی خوشحالی کی راہ ہموار کرے۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026