LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت سپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہئے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

14 September 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پنجاب حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں اور ہراسانی کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔

اپنے ایک اہم سیاسی بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مکمل طور پر پرامن، آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اس سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور بالخصوص رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے پی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اس وقت تصادم کے بجائے مفاہمت اور مثبت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے ان کے قانونی و سیاسی نمائندوں اور ان کی فیملی کی ملاقات کی فوری اجازت دی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے زور دیتے ہوئے کہا: ”اب گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے، گولی نہیں چلنی چاہیے۔ ہم اسلام آباد صرف اور صرف انصاف کا تقاضا کرنے آ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنان بالکل پرامن انداز میں دارالحکومت پہنچیں گے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا ہی حقیقی جمہوریت کا حسن ہے، لہٰذا حکومت کو سخت گیر پالیسیوں کے بجائے سیاسی مفاہمت کی طرف قدم بڑھانے چاہئیں۔