LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

پی ٹی آئی نے بہت اچھا بجٹ پیش کیا، صرف میرٹ پر کام ہو رہا ہے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

1 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایک بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور صوبے میں تمام امور صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر چلائے جا رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے صوبے میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے معاملے پر یوٹرن لینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ڈاکٹرز کی تقرری پر کچھ لوگ بلاوجہ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں ان کی خلیق الرحمان سے بات چیت ہوئی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی تقرری کے عمل سے مکمل مطمئن ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت (حکومت کے ساتھ) مذاکرات گراؤنڈ پر موجود نہیں ہیں اور پی ٹی آئی کی نظریں اب کشمیر کے انتخابات پر ہیں۔

محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے برے بات کرتے انہوں نے کہا کہ اچکزئی صاحب سے ہاتھ ملانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نے ہار مان لی ہے۔ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے بات کرتے رہیں گے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ہر قانونی مسئلے پر عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوری اختلاف رائے ہر جگہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایم این ایز کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات کریں گے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اس وقت کوئی بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف نہیں ہے، ہم سب بانی پی ٹی آئی کے حکم کے پابند ہیں اور انہوں نے ہی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ چنا ہے، اس لیے ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے موقع پر بھی پارٹی متحد نظر آئی اور آئندہ بھی یہی یکجہتی دیکھنے کو ملے گی۔ علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیراعلیٰ کی سیٹ کے خواہش مند نہیں ہیں، اور نہ ہی سہیل آفریدی کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے اور نہ ہی انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔