وزیراعظم کا بنوں حملے کی مذمت، خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
Web Desk
10 May 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس ناسور کے خلاف جنگ ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026