بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے
Web Desk
26 June 2026
کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو میں زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا؛ جبکہ سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز شہر سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خوش قسمتی سے دونوں اضلاع سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور متعلقہ امدادی ادارے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر تمام پسماندہ علاقوں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026