LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ

Web Desk

28 June 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزم استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد، سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ ایک منظم، انٹیلی جنس پر مبنی زمینی آپریشن کیا۔ ان انتہائی درست اور محدود نوعیت کی کارروائیوں میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 29 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔  وزیر اطلاعات کے مطابق یہ آپریشنز دو مراحل میں انجام دیے گئے ۔سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ انتہائی مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں اہم خوارجی کمانڈر خان فروش عرف زبال سمیت بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تسلسل میں مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرحد کے اس پار پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرار کے دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان تینوں اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور وہاں موجود اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی نیست و نابود کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان کے آخر میں اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، لیکن جب بات ہمارے شہریوں کے تحفظ کی آئے گی تو ریاست پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گی