LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے والے 572 شرپسند گرفتار، پولیس اہلکار کی لاش پر رقص کیا گیا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی پریس کانفرنس

Web Desk

23 June 2026

آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس لیاقت علی ملک نے ایک ہنگامی اور انتہائی اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاست میں جائز مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مخصوص بیرونی ایجنڈے کے تحت نہ صرف امن و امان کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ عوام کو وفاق اور ریاستی اداروں کے خلاف مسلح کارروائیوں کے لیے اکسایا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والے اب تک 572 شرپسندوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ آٹے اور بجلی کی قیمتوں پر عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت نے تمام قابلِ عمل اور جائز مطالبات پورے کیے۔ یہاں تک کہ حکومتِ پاکستان نے ریاست کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 20 سے 25 ارب روپے فراہم کیے، تاہم ایڈوانس انکم ٹیکس کا خاتمہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ اس سے اربوں روپے کا قومی نقصان ہو رہا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے ہونے کے باوجود احتجاج کا راستہ چنا اور لوگوں تک باقاعدہ اسلحہ پہنچایا۔ کمیٹی کی جانب سے اعلانات کیے گئے کہ “ہم اسلام آباد پر بھی لشکر کشی کریں گے”۔ اس دوران سامان کی ترسیل کرنے والے ٹرکوں کو جلایا گیا اور مہاجرین کی 12 نشستوں کو بلاجواز احتجاج کا بہانہ بنایا گیا۔مظفرآباد اور میرپور ریجن کے غیور عوام نے شرپسندوں کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا اور دھرنا دینے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے بتایا کہ راولاکوٹ میں ایک بڑے اور ہولناک حادثے کی باقاعدہ پلاننگ کی گئی تھی۔ فرائض پر مامور ایک پولیس اہلکار کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور “شہید کی لاش پر رقص کیا گیا”۔اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کا شناختی کارڈ دیکھ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پاک فوج کے شہداء کے خلاف انتہائی نامناسب اور غیور قوم کے لیے ناقابلِ برداشت زبان استعمال کی گئی۔آئی جی نے سوال اٹھایا کہ “لوگوں کی گردنیں کاٹ کر لاشیں منگلا ڈیم سے ملنے کی دھمکیاں دینا، سرکاری ملازمین کو اغوا کرنا اور بھارتی سفارت خانے کے سامنے پاکستان کا پرچم جلانا کس طرح کا عوامی مسئلہ ہے؟” یہ چند مخصوص شرپسندوں کا مسلح جتھہ ہے جو خالصتاً ریاست کے خلاف مورچہ بند ہے۔ان شرپسند حملوں کے نتیجے میں اب تک آزاد کشمیر پولیس کے 4 جوان شہید اور 97 اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مرکزی ملزمان سمیت 572 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔