LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید

پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال

Web Desk

27 November 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کے لیے پُرامید ہے، جبکہ پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ہے، اور پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ دو برس میں تقریباً پانچ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں۔ ان کے مطابق ذیشان علی کے خلائی تجربات موسمیاتی مشکلات کے خلاف مزاحمت، بیجوں اور جدید صنعتی مواد کی تیاری میں معاون ہوں گے، جبکہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور امدادی نظام کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین مجوزہ نالج کوریڈور کے تحت 10 برس میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرز کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر اور 2047 تک 3 ہزار ارب ڈالر کی معیشت کے حصول کا ہدف رکھا گیا ہے۔