LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک

Web Desk

26 November 2026

سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر ہونے والے حملے میں ایک نیپالی ملازم ہلاک ہو گیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ جازان میں واقع آئل ریفائنری پر پروجیکٹائل گرنے کے بعد ریفائنری کے بعض آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ایک نیپالی کارکن ہلاک ہو گیا، جبکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔