یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
Web Desk
26 November 2026
یوکرین نے پہلی مرتبہ لیزر ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے سینئر عسکری مشیر نے بتایا کہ یہ ڈرون ’بلِسک‘ لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیا گیا، جسے یوکرین کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ’کارمائن اسکائی‘ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
لیزر ایئر ڈیفنس سسٹمز کے لیے ٹیکنالوجی وسیع تر ’پرائیویٹ ائیر ڈیفنس پروگرام‘ کے حصے کے طور پر تیار کی جا رہی ہے، جس میں یوکرین بھر سے 100 کمپنیاں حکومت کے حمایت یافتہ اس نجی فضائی دفاعی اقدام میں شامل ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے رواں سال کے اوائل میں یوکرین پر اپنے حملوں میں جیٹ انجن والے ڈرونز تعینات کرنا شروع کیے تھے۔ یہ ڈرونز زیادہ تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہیں، جس کی وجہ سے عام پروپیلر سے چلنے والے حملہ آور ڈرونز کے مقابلے میں انہیں روکنا یا مار گرانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
جون کے مہینے تک یوکرین ان جیٹ انجن والے ڈرونز میں سے صرف 57 فیصد کو ہی روک پا رہا تھا، جو ایک بڑی دفاعی کمزوری تھی کیونکہ یوکرینی افواج روایتی روسی حملہ آور ڈرونز میں سے تقریباً 90 فیصد کو مار گرانے میں کامیاب رہی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
26 November 2026
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند
26 November 2026
اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک
26 November 2026
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
26 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
26 November 2026
برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
26 November 2026