محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
23 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ 12 سال بعد مارچ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا جبکہ پی ایس ایل کے بعد پشاور میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، جنوری کے تیسرے ہفتے میں پشاور میں تین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلے بھی ہوں گے اور قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ کرکٹ اکیڈمی بنائی جا رہی ہے، کیونکہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کو کرکٹ کے کئی بڑے ستارے دیے ہیں۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے جسے عوام کی مدد سے جیتا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں تجاوزات اور غیر قانونی مائننگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے ملوث افراد کے لائسنس اور ٹھیکے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اب ٹاسک فورس کے تحت مائننگ کے ٹھیکے کسی شخصیت کے بجائے صرف کمپنیوں کو دیے جائیں گے، جبکہ انہوں نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں فنڈز کی فراہمی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے لیے 160 ارب روپے کے پیکیج کا بھی ذکر کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کو تین ہفتے گزر گئے، اب تک عملدرآمد نہیں ہوا: جبران ناصر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026