سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
Web Desk
23 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی اقدام ہے جو محض ایک کارڈ نہیں بلکہ تعلیم، ہنرمندی، روزگار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور کھیلوں کے شعبوں میں مواقع، شمولیت اور سہولیات تک رسائی کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، جبکہ کراچی سے کشمور اور تھرپارکر سے لاڑکانہ تک صوبے کے تمام اضلاع کے نوجوان اس سے مستفید ہوں گے۔ سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اقدام کی کامیابی جاری کردہ کارڈز کی تعداد کے بجائے پیدا ہونے والے مواقع اور نوجوانوں کی بہتر زندگی سے ناپی جائے گی، اور معاشی حالات یا سماجی پس منظر کو نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان محمد بخش مہر و ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشی بنانے کے بجائے کامیاب کاروباری شخصیات، محققین اور رہنماؤں کے طور پر آگے لانا ہدف ہے، اور اس بڑے سفر میں نجی شعبے کی شراکت—خصوصاً سیفائر کنسلٹنگ سروسز اور جے ایس بینک کے ذیلی ادارے زندگی کے تعاون—کو جامع ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کو تین ہفتے گزر گئے، اب تک عملدرآمد نہیں ہوا: جبران ناصر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026