LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی

Web Desk

18 November 2026

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے روس، چین اور امریکہ کے صدور کی آئندہ تاریخی سہ فریقی سربراہی ملاقات کو پوری دنیا کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ممالک عالمی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور بڑی طاقتوں کے درمیان اسٹریٹجک استحکام عالمی امن و ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب وزیر ما ہوئی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس، چین اور امریکہ کے درمیان اس سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد بذاتِ خود ایک غیر معمولی عالمی واقعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں اور اہم ممالک پر عالمی امن برقرار رکھنے کی خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں بین الاقوامی معاملات میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ما ہوئی کے مطابق اگر بڑی عالمی طاقتیں باہمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ پوری دنیا میں پائیدار امن اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔ چینی عہدیدار نے کہا کہ روس، چین اور امریکہ کے عالمی سطح پر اہم کردار کے پیشِ نظر تینوں ممالک کے سربراہان کی یہ ملاقات پوری دنیا کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم سہ فریقی ملاقات کل 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے ہے۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق روس، چین اور امریکہ کے تینوں صدور کی اس نوعیت کی براہِ راست سہ فریقی ملاقات تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہوگی۔