ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
Web Desk
18 November 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں قطری نمائندوں سے اہم ملاقات کی ہے، جہاں قطر کے وزیراعظم کے مشیر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا قطری وفد موجود ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’ارنا‘‘ (IRNA) نے ملاقات کی مزید اندرونی تفصیلات بیان کیے بغیر بتایا کہ دونوں فریقین نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی تازہ ترین سیکیورٹی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور قیامِ امن کے لیے قطر کے مثبت سفارتی کردار کو جاری رکھنے پر خصوصی زور دیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورۂ عمان کے دوران اس سے قبل عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں، جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026