امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
Web Desk
18 November 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم، بندرگاہیں اور بجلی گھر بھی اب جائز فوجی ہدف تصور کیے جائیں گے۔
امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کی ایک حالیہ رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پر لاگو کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اصول کے تحت کسی بھی امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب واقع کوئی بھی ڈیم، بندرگاہ یا بجلی گھر ’’دوہرے استعمال‘‘ (شہری و فوجی) کا حامل سمجھا جائے گا اور اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کی رپورٹ میں دفاعی تجزیہ کاروں کے حوالے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ ایران کے بعض ڈیم ممکنہ طور پر اس کے خفیہ میزائل ٹھکانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ تنصیبات بیک وقت فوجی اور شہری دونوں مقاصد کی حامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026