ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
Web Desk
17 November 2026
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جبکہ ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، فضائی اور ایئرو اسپیس کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مضبوط تزویراتی تعلقات میں تبدیل ہو چکی ہے اور انہوں نے ترک فضائیہ کو پائلٹوں کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ اور استعدادِ کار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں، جنگی تجربے اور مقامی سطح پر ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کو سراہتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026