امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
Web Desk
17 November 2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایران کے تزویراتی اہمیت کے حامل جنوبی جزیرے قشم پر دوبارہ بمباری کرتے ہوئے کم از کم چھ حملوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر جزیرہ قشم کے علاقے میں ایک امریکی ‘ایم کیو ون’ (MQ-1) جاسوس ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرہ قشم عالمی تیل کی ترسیل کی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب ہونے کے باعث غیر معمولی دفاعی اہمیت رکھتا ہے، جہاں اس سے قبل بھی نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فضائی دفاعی تنصیبات پر محدود حملوں کی تصدیق کی تھی، تاہم تازہ حملوں اور ڈرون مار گرائے جانے کے حوالے سے امریکی حکام کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی فریقین کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026