اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
17 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ ملی بینڈ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ادارے کی فلاحی سرگرمیوں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیوڈ ملی بینڈ نے نائب وزیراعظم کو پاکستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے جاری منصوبوں اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی، جس پر اسحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ ادارے کی دیرینہ شراکت داری اور خدمات کو سراہتے ہوئے سرگرمیوں کے تسلسل کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے بحرانوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مسلسل شمولیت اور تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026